ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں مچھر کوائل سے 3 ایمبولینس میں لگی آگ،2 کی موت،ایک شدید طور پرجھلس گیا

دہلی میں مچھر کوائل سے 3 ایمبولینس میں لگی آگ،2 کی موت،ایک شدید طور پرجھلس گیا

Wed, 09 May 2018 11:27:20    S.O. News Service

نئی دہلی،08؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )دہلی کے مالویہ نگر تھانے کے شیخ سرائے علاقے میں مچھر سے بچنے کیلئے ایمبولینس کے اندر کوائل جلانے سے تین ایمبولینس جل کر راکھ ہو گئیں۔اس حادثے میں ایمبولینس کے اندر سو رہے دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید طور سے آگ میں جھلس گیا۔یہ سبھی ایمبولینس پرائیویٹ بتائی جا رہی ہیں۔پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔

جانکاری کے مطابق،دہلی کے مالویہ نگر تھانے کے شیخ سرائے میں سنگھانیا اسپتال کے پاس ڈی ڈی اے کی پارکنگ ہے۔پیر کی دیر رات پارکنگ میں تین ایمبولینس کھڑی تھیں۔ایمبولینس کے ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سونے کیلئے ایمبولینس کے اندر ہی مچھر مارنے والی کوائل جلا رکھا تھا۔ہوا تیز ہونے کے سبب ایمبولینس میں آگ لگ گئی اور پیچھے سو رہے راہل اور گڈو کی موت ہو گئی۔جبکہ آگے سو رہا سبودھ شدید طور پر زخمی آگ میں جھلس گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ آگ بیچ میں کھڑی ایمبولینس میں لگی تھی۔تیز ہوا کی وجہ سے آگ پھیل گئی اور پاس والی دو ایمبولینس بھی آگ کی زد میں آ گئیں۔ان ایمبولینس کا سنگھانیا اسپتال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔


Share: